بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

آفتاب احمد دیوان

چیف ایگزیکٹیو آفیسر

آفتاب احمد دیوان

جناب آفتاب احمد دیوان نے 1999 میں CDC میں شمولیت اختیار کی اور فی الحال اس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ اس سے قبل ، آپ 2004 سے 2016 تک چیف آپریٹنگ آفیسر اور 1999 سے 2004 تک ہیڈ آف آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

جناب دیوان صاحب سیکیورٹیز مارکیٹ کے شعبے میں انتہائی تجربے کار پیشہ ورانہ مہارت کے حامل شخص ہیں۔ آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں سٹی بینک سے کیا۔ بینک سے اپنی طویل وابستگی کے دوران، جناب دیوان صاحب نے مختلف آپریشنل اور کاروباری شعبوں میں تجربہ حاصل کیا، جن میں بیرونِ ملک کے امور بھی شامل تھے۔ آپ نے کاروباری اور آپریشنل دونوں امور کی نگرانی کرتے ہوئے سٹی بینک رومانیہ میں بطور سیکورٹیز بزنس منیجر اور سٹی بینک برطانیہ میں سیکیورٹیز سے متعلق کیش ایکسیپشن پروجیکٹ کی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

آپ نے کئی بین الاقوامی فورمز پر CDCاور پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی نمائندگی کی۔ فی الحال، آپ تین سال کی مدت کے لیے ایشیا پیسیفک سینٹرل سیکورٹیز ڈپازٹریز گروپ (ACG) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ACG ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے، آپ ورلڈ فورم آف
(WFC) CSDs کے ایگزیکٹیو بورڈ پر ایشیا پیسیفک خطے کی نمائندگی بھی کررہے ہیں، جوکہ پانچ علاقائی سیکورٹیز ڈپازٹریز ایسوسی ایشنز کا عالمی ادارہ ہے۔ مزید برآں، آپ دیگر بین الاقوامی فورمز جیسے کہ ایسوسی ایشن برائے نیشنل نمبرنگ ایجنسیز (ANNA) اور انٹرنیشنل سیکورٹیز سروسز ایسوسی ایشن (ISSA) پر بھی CDC کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دیوان صاحب نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی معاونت کے لیے مختلف پروجیکٹس بشمول نیشنل کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ سروسز پروجیکٹ کی تخلیق، ترتیب اور نفاذ کے عمل کی بھی قیادت کی۔ آپ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس (سابقہ انسٹی ٹیوٹ آف کیپٹل مارکیٹس) اور آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ (CDC کا مکمل زیرِملکیت ذیلی ادارہ) کے بورڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ آپ کیپٹل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ بے شمار کمیٹیوں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ دیوان صاحب نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مئی 2009 سے ستمبر 2010 تک تشکیل کردہ کیپٹل مارکیٹ پر کنسلٹیٹیو گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔