بورڈ آف ڈائریکٹرز

پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان میں واحد ڈیپوزیٹری ہے

احسن محمد سلیم

ڈائر یکٹر

احسن محمد سلیم

جناب احسن ایم سلیم کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کے گروپ چیف ایگزیکٹو ہیں اور اس صنعت میں 32 سے زائد سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ شوگر، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ سمیت پاکستان کی صنعت کے مختلف شعبوں میں ایک سے زیادہ، بڑے کاروباری امور کے انتظامات کو سنبھالنے کے حوالے سے ایک سربراہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وہ ایک نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کئی پیشہ ور بورڈز پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

سلیم صاحب تعلیم کے بہت بڑ ے حامی ہیں اور مقامی ، علاقائی ، اور بین لاقوامی تعلیمی ترقیاتی تنظیموں کی سرگرمیوں میں سربراہی کر رہے ہیں ۔وہ سٹیزن فاؤنڈیشن کے پانچ بانیوں میں سے ایک ہیں اور اس وقت اس کے بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس سے پہلے وہ ٹی سی ایف کے بورڈ کے چیرمین کی حیثیت سے دو مرتبہ کام کر چکے ہیں ۔دی سٹیزن فاونڈیشن (ٹی سی ایف ) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو پاکستان بھر میں غریب طبقے کو باضابطہ/رسمی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ٹی سی ایف ابتک پاکستان بھر کے 109 قصبوں اور شہروں میں 1060 اسکول قائم کر چکا ہے

آپ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کے سابقہ طلبا کےتشکیل کردہ ایک غیر نفع بخش ٹرسٹ، کو میکس ایجوکیشن ٹرسٹ ، کے مینیجنگ ٹرسٹی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں جو کراچی میں تیسرے درجے کی سطع تک کی تعلیم فراہم کراہا ہے ۔وہ کو میکس انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایمرجنگ سائنسز (سندھ حکومت کی جانب سےاسناد دینے کامجاز تعلیمی ادارہ) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں. جناب سلیم پاکستان سینٹر فلانتھراپی کے ایک بانی رکن اور اسکے بورڈ میں خدمات بھی انجام دے رہے ہیں ۔