بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

عقیل احمد ناصر

انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر

عقیل احمد ناصر

جناب عقیل احمد ناصر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے کمپنی سیکریٹری اینڈ چیف لیگل کونسل ہیں۔جناب ناصر لاء کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کا28سال سے زائد گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ سال 2006میں یوبی ایل کے ساتھ وابستگی سے قبل، پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کی معروف اور بڑی کمپنیوں /کارپوریشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب ناصر، یو بی ایل کی سینئر مینجمنٹ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے متعدد مینجمنٹ کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ جناب ناصر عالمی سطح پر یو بی ایل سے متعلق قانونی اور انضباطی معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔آپ یو بی ایل میں ہونے والے چینج مینجمنٹ کے عمل کی بھی قیادت کررہے ہیں۔

جناب ناصر، یوبی ایل کے ساتھ وابستگی سے قبل سال 2003 تا 2006 کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) میں بطور کمپنی سیکریٹری اور جنرل منیجر (قانونی) خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعدد کمپنیوں میں خدمات انجام دینے کے دوران، جناب ناصر کو متعددانضمامی سرگرمیوں/تحصیلات سے متعلق مختلف معاملات پر کام کرنے کا بھی موقع ملا۔ آپ نے یو بی ایل کے GDRsکے اجراء اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں ان کی شمولیت کے لیے مقرر قانونی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

جناب ناصر، سینئر کورٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے مستند وکیل ہیں اور Solicitor’s ریگولیشن اتھارٹی (SRA)کی جانب سے جاری کردہ، Soclicitor Act 1974 کے تحت وکالت کا سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ہیں۔

جناب ناصر یونیورسٹی آف لندن ، انگلینڈ سے قانون میں ماسٹرز (LL.M.) کی سند رکھتے ہیں۔آپ کوٹ ادّو پاور کمپنی لمیٹڈ(KAPCO)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG)، فنڈز کمیٹی ،LSEفنانشل سروسز لمیٹڈ اور یونائیٹڈ ایگزیکیوٹر اینڈ ٹرسٹی لمیٹڈ (یوبی ایل کا ایک مکمل طور پر ملکیتی ذیلی ادارہ)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جناب عقیل، کارپوریٹ گورننس کے جائزے کے لیے PICGکے دائرۂ کار کے تحت تشکیل شدہ، ٹاسک فورس کا حصہ بھی رہے۔

جناب ناصر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔