بورڈ آف ڈائریکٹرز

پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان میں واحد ڈیپوزیٹری ہے

ایازاحمد

ڈائر یکٹر

ایازاحمد

جناب ایاز احمد حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل ) کے ایکویزیشن اینڈ انویسٹمنٹ کے ہیڈ اور بینک کی انتظامیہ فورم کے ایک رکن ہیں. انہوں نے سی ایف او کی حیثیت سے 2000 میں ایچ بی ایل میں شمولیت اختیارکی ۔

انہوں نے ایچ بی ایل میں کئی سال بطور چیف انفارمیشن آفیسر کام کیا اور اس کی وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی اور پراسس ری انجینیرنگ سے منسلک رہے ۔ان کی مہارت کے حلقے (دائرہ) میں سپلائی چین اور اسٹریٹ تھرو پراسسنگ شامل ہیں۔

اس وقت آپ جوبلی لائف انشورنس اور سینٹرل ڈیپوزٹری کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ ماضی میں آپ حبیب الائیڈ بینک (پی ایل سی) یو ۔کے ۔ کے بورڈ پر ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔وہ1 لنک ، نیشنل سوئچ ، این آئی ایف ٹی ، نیشنل چیک کلیرنگ کمپنی ،اور حبیب کرنسی ایکس چینج (پرایئویٹ ) لمیٹڈکے چیر مین بھی رہ چکے ہیں ۔

جناب احمد آئی سی اے پی ، کے ایک فعال ممبر ہیں جہاں انہوں نے متعدد کمیٹیوں ، جن میں بینکنگ سب کمیٹی اور پروفیشنل اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی شامل ہے، میں خدمات انجام دی ہیں اوربطور ممبر کوالٹی ایشورینس( معیار کی توثیق کرنے والے ) بورڈ بھی رہے ہیں ۔

وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف اسکاٹ لینڈ (1984 سے ) کے دیرینہ رکن ہیں اور آرتھر ایڈرسن کے زیر تربیت رہے ہیں۔ یو ۔کے گلاسکو ،کی ،یونیورسٹی آف اسٹیچلایئڈ سے اپنا سکول اور الیکٹرک انجینیرنگ میں بیچلر آف سائنس کیا ۔ جناب احمد ہارورڈ بزنس اسکول ، بوسٹن کے سابقہ طالب علم ہیں ۔