بورڈ آف ڈائریکٹرز

پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان میں واحد ڈیپوزیٹری ہے

حسین لاوائی

چئیرمین

حسین لاوائی

جناب حسین لاوائی نومبر 2008 سے سمٹ بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او ہیں ۔ وہ گلیکسو اسمتھ کیلائین پاکستان ، وائتھ پاکستان لمیٹڈ اوردی سیریلے کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ زکی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں

بینکاری اور مالیاتی خدمات کی صنعت میں وہ وسیع تجربے کے حامل ایک تجربے کار بینکر ہیں ۔ماضی میں وہ مسلم کمرشل بینک کےصدر اور چیف ایکزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور سیکیورٹی انویسٹمنٹ اینڈ فنانس لمیٹڈ، یو ۔ کے ، کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں فیصل اسلامک بنک ،پہلا اسلامک شریعہ کمپلائینٹ بینک (اب فیصل بینک لمیٹڈکے نام سے جانا جاتا ہے ) کی شاخیں قائم کیں ۔ آپ پاکستان اور مشرقی بعید کے ایمیرٹس این بی ڈی بینک کے جنرل مینجر بھی رہے ۔

جناب لاوائی کراچی گرامر اسکول اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ ہیں ۔

آپ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی سے اپنی بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔