بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

محمد اشرف باوانی

ڈائریکٹر

محمد اشرف باوانی

محمد اشرف باوانی کا CDC کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX) کی جانب سے تقرر کیا گیا ہے جہاں وہ بطور ممبر آڈٹ و آئی ۔ٹی۔اسٹیرنگ کمیٹیز بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ CDC بورڈ کی جانب سے بھی ان کو آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکے لیے نامزد کیا گیا ہے جو کہ CDC کا کلٰی ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔

CDC کے علاوہ ، وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ ، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس ، پاک جرمن بزنس فورم، جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری اور ایمرجنگ انڈس پارٹنرز لمیٹڈ کے بورڈ ز پر بھی ڈائریکٹرکے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جناب باوانی صاحب، اگست 2013ء تا جنوری 2018ء تک لندے پاکستان لمیٹڈ۔ جو لندے اے جی، جرمنی کی رکن ہے، اس میں بطور چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر فرائض انجام دیتے رہے اور بعد ازاں مارچ 2018ء تک بطورچیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے مشیر بھی کام کرتے رہے۔ آپ لندے پاکستان لمیٹڈ میں30 سال سے زائد عرصہ تک مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ، جس میں CFO اور کمپنی سیکریٹری کے عہدے بھی شامل ہیں، اور جہاں انہوں نے متعدد ملکی و علاقائی اقدامات اور اسٹرٹییجیز کو کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا ۔

جناب باوانی صاحب پاکستان جرمن بزنس فورم (PGBF) کے چیئرمین، ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ (HIWT) کے ٹرسٹی ہیں اور جٹپور میمن ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔ جناب باوانی صاحب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) کے مسلمہ(certified) ڈائریکٹر بھی ہیں اور PICG کی بورڈ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ مزید برآں،آپ NCCPL کی بورڈ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ، بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ وانڈ سٹری (BQATI) کے نائب صدر اور جٹپور میمن ایسوسی ایشن (JMA) کے نائب صدر اور میمن پروفیشنل فورم کے اسٹرٹیجک ایڈوائزری بورڈ (SAB) کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آپ تعلیم ، تجارت اور صنعت کے فروغ میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں اور مختلف پیشہ ورانہ ، کارپوریٹ اور تجارتی اجتما ع کے ذریعے ان مسائل کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کی بھی مدد کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں وہ عزیز طبہ (Tabba)فاؤنڈیشن (ATF) کے تحت طبہ (Tabba)ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی ویلفیئر کمیٹیز(THI)،اورطبہ (Tabba)کڈنی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس (PIPFA) کے سابقہ صدر بھی رہے ہیں اور کل پاکستان میمن ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ کے رکن بھی رہے۔

جناب باوانی صاحب (ICMAP) اور (ICSP) کے باہمی رکن ہیں وہ شعبہ قانون میں گریجویٹ بھی ہیں اور مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں سے مینجمنٹ کے مختلف ایڈوانس کورسز بھی کر چکے ہیں۔