بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

محمد صبغت اللہ خالد

ڈائریکٹر

محمد صبغت اللہ خالد

جناب محمد صبغت اللہ خالد صاحب دو دہائیوں کے متنوع تجربے کے حامل ہیں اور ہر دو، پاکستان اور بیرونِ پاکستان میں تفویض کردہ مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن اور بینکوں ، تجارتی بینکوں ، صنعت کاری کے شعبوں کے، انتظامی اور آپریشنل تعین کردہ کاموں کو انجام دے چکے ہیں۔
جناب خالد صاحب نے جن اداروں کے ساتھ کام کیا ان میں خوشحالی بینک ، موبی لنک ، فینکا افغانستان ، فرسٹ مائیکرو فنانس بینک افغانستان اور عطیہ (Attieh) اسٹیل KSA شامل ہیں۔ اپنی مختلف تعیناتیوں میں، انہیں مالیاتی کنٹرول اور انضباطی تعمیل، ورکنگ کیپیٹل مینجمنٹ، ERP کی تشکیل و اطلاق ، کراس بارڈر پروجیکٹ فنانسنگ کی سہولیات بشمول ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیاں اور ملٹی لیٹرل لینڈنگ ایجنسیز فنانسنگ سہولیات ،ڈیوڈیلیجنس میتھاڈالوجیز ، پورٹ فولیو مینجمنٹ ، مالیاتی تجزیہ کاری اور رسک مینجمنٹ پریکٹسزکا وسیع تجربہ ہے۔
فی الحال وہ ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ (سابقہ لاہور اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ) کے چیف ایگزیکٹو ؍ منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ۔ آپ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جناب خالد صاحب انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے باہمی ممبر ہیں۔ انہوں نے ,Deloitte ،Grant Thornton اورE&Y چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ بھی اپنے کیریئر کے دوران مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔