بورڈ آف ڈائریکٹرز

پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان میں واحد ڈیپوزیٹری ہے

شاہد غفار

ڈائر یکٹر

شاہد غفار

جناب شاہد غفار نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لیمٹڈ( این آئی ٹی ایل)کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں ۔ این آئی ٹی میں شمولیت سے پہلے ،آپ ہیڈ آف انویسٹر ریلیشن اور کارپوریٹ ریپریسنٹیشن کے ساتھ ساتھ حبیب بنک لمیٹڈ ( ایچ بی ایل )کے مینجمینٹ فورم کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ۔ آپ ایچ بی ایل اسّیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں چیف ا یکزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے 6 سال سے زائد خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جناب شاہد غفار ، اثاثہ جات کے انتظامات اورسرمایہ مارکیٹ کے ضابطوں اور انتظامی امورکے شعبوں میں کلیدی منا صب پر فائز رہے ہیں ۔

پاکستان کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) میں وہ سن 2000 سے 2005 تک ا یکزیکٹیو ڈائرکٹر /کمیشنر رہے اور انہوں نے سرمایہ مارکیٹ میں وسیع اصلاحات اور سیکورٹیز مارکیٹ ڈویژن کے استعداد کار بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اپنی دو سال مد ت ملازمت (1998 -2000)کے دوران بطور مینیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او کام کرتے ہوئے آپ نے موئثر رسک مینجمنٹ کے اقدامات کو متعارف کرایااور تجارت کی خود کا ری اور قوت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

1998 -1977کے دوران جناب شاہد غفار ن نےنیشنل انویسٹیمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (این آئی ٹی ایل ) کی اسّیٹ (اثاثہ جات) مینجمنٹ ڈیویژن میں مختلف حیسثیتوں (عہدوں) اور مختلف مراحل میں خدمات انجام دیں وہ ایکویٹی مارکیٹ پورٹ فولیو، قرض ، فکسڈ انکم پورٹ فولیو اور ٹریڈنگ ڈیسک کے انتظامات کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے ہیں ۔سال 1996 میں جناب غفارکو اسّیٹ (اثاثہ جات)مینجمنٹ ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تھی۔

جناب غفار نےگومل یونیورسٹی ، کے پی کے ، پاکستان سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ وہ سیکیورٹیز ضابطے، سیکورٹیز مارکیٹس کی ترقی اور پورٹ فولیو مینجمنٹ پر متعدد کورسز کر چکے ہیں بشمول سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں کروایا جانے والا اعلیٰ شہرت یافتہ کورس ۔