بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

شاہنواز محمود

ڈائریکٹر

شاہنواز محمود

جناب شاہنواز محمود فی الوقت پاک چائنہ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حیثیت سے، آپ کمپنی کے کاروباری مقاصد اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کے لیے حکمتِ عملی پر مبنی سمت متعین کرنے میں پیش پیش ہیں ۔ آپ نئے اقدامات جیسے کہ مشاورت، نجی ایکوئٹی اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کی تخلیق میں مرکزی کردار کے حامل رہے ہیں۔ آپ نے مختلف پیش رفتوں جیسے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کی تحصیل میں چائنیز سرمایہ کاریوں کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

جناب محمود صاحب اس سے قبل، حکومتِ پاکستان کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) کے اقدام کا بھی حصہ رہے۔ انفراسٹرکچر پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ فیسیلٹی (آئی پی ڈی ایف) ، وزارتِ مالیات میں پراجیکٹس کے سربراہ کی حیثیت سے، آپ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے قومی پی پی پی پالیسی، شعبہ جاتی اقدامات اور ٹرانزیکشنز پورٹ فولیو کی تخلیق اور سہولت کاری کی ذمہ داری نبھاتے رہے۔ آپ نے پاکستان میں کارپوریٹ گورننس پر وسیع بنیادی و تحقیقی کام کیا ہے اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ کارپوریٹ گورننس پر اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پراجیکٹ کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ ڈیٹ سوئیپ پر ڈیویلپمنٹ اکنامسٹ کی حیثیت سے اپنے کام کی پذیرائی پر کینیڈا کی حکومت کی جانب سے کینیڈین انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (سی آئی ڈی اے) کے صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز پی ٹی سی ایل کے ساتھ پراجیکٹ فنانس ڈپارٹمنٹ میں مالیاتی تجزیہ کار کے طور پر کیا۔

CDCبورڈ کے ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ، جناب محمود صاحب رسک اینڈ ریگولیٹری افیئرز کمیٹی اور آئی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں، آپ کو پی ایس ایکس کی جانب سے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(این سی سی پی ایل) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

جناب محمود صاحب، چارٹرڈ بینکر انسٹیٹیوٹ، برطانیہ سے چارٹرڈ بینکر ہیں اور برطانیہ سے ایم بی اے، ایم ایس سی فنانس اور اکنامکس کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔ آپ ہارورڈ بزنس اسکول اور INSEAD میں سرمایہ کاری اور رسک مینجمنٹ ٹریننگ کورسز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ (سی آئی ایس آئی) برطانیہ کی جانب سے فنانشل ڈیریویٹیوز کورس میں بھی شرکت کررکھی ہے۔