بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

سید مسعود علی نقوی

انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر

سید مسعود علی نقوی

سید مسعود علی نقوی سینئر اکاؤنٹنٹ ہیں۔ آپ 31دسمبر 2017تک KPMG تاثیر ہادی اینڈ کمپنی کے بورڈ میں ایڈوائزر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ 28سال تک KPMGتاثیر ہادی اینڈ کمپنی کے سینئر پارٹنر رہ چکے ہیں۔

جناب نقوی فی الوقت ایف بی آر کی ٹیکس اصلاحات کے نفاذ کی کمیٹی اور کامکس انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اکیڈمک کونسل کے ساتھ بطور رکن وابستہ ہیں۔

آپ اس سے قبل سال 1994 تا 1996 انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے صدر اور اس کی کونسل ، کارپوریٹ گورننس کی کمیٹی اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس پر نظرِ ثانی کی ذیلی کمیٹی 2002 کے رکن بھی رہے ہیں۔ آپ سال 2012میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی کوڈ آف کارپوریٹ گورننس پر نظرِ ثانی کی کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس پر کئی کلیدی نکات کے حامل خطابات بھی کرچکے ہیں۔ آپ سال 2001 تا 2003 کے دوران لگاتار دو مرتبہ مینجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر رہے اور ستمبر 2014 میں قائم ہونے والے ٹیکس ریفارمز کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ سال 1999 تا 2000 کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں ڈائریکٹر، سال 1996 میں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر(PACC) کے صدر ، سال1984-85 میں روٹری کلب کراچی۔ ڈاؤن ٹاؤن کے صدر اور سال1986-87 میں روٹری ڈسٹرکٹ 327 (پاکستان)کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نیشنل سینٹر فار ڈسپیوٹ ریزولوشن کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ متعددNGOs اور ویلفیئر آرگنائزیشنز ، کمیونٹی پروجیکٹس اور ٹرسٹس جیسے کہ بیت السکون اورٹیلنٹ انڈیوسمنٹ اینڈ پلیسمنٹ سوسائٹی کے لیے رضاکارانہ حیثیت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب نقوی، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے رکن ہیں۔