مینجمنٹ پروفائلز

سی ڈی سی کا بنیادی کام سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کو چلانے اور برقرار رکھنے کا ہے.

بدیع الدین اکبر

چیف ایگزیکٹیو افسر

بدیع الدین اکبر

جناب بدیع الدین اکبر صاحب 1 جنوری، 2019 ء کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر سرفراز ہونے سے پیشتر CDC میں 25 جون، 2015 ء سے چیف کمپلائنس ورسک افسر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ آپ جوائنٹ انسپکشن ریگولیشنز، 2015ء کے تحت پا کستان سکیورٹیز وایکسچینج کمیشن کی بنا ئی گئی نگران کمیٹی کے چےئر مین بھی نامزد ہوئے تھے ۔

جناب بدیع الدین اکبر صاحب فنانس وآپریشنز کے میدان میں 20 سال سے زائد متنوع اعلیٰ انتظامی تجربے کے حامل ہیں۔اُنہوں نے پا کستان میں مختلف مجتمع کاروباری اداروں میں بطور ہیڈ آف فنانس وکمپنی سیکریٹری خدمات سر انجام دیں ۔ اُنہوں نے نیشنل کلےئرنگ کمپنی پا کستان لمیٹڈ میں بطور چیف افسرفنانس و چیف آپریٹنگ افسر کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔

جناب اکبر صاحب نے پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ میں فنانشنل مینجمنٹ، کلےئرنگ اور سیٹلمنٹ،رسک مینجمنٹ، آپریشنز، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے حلقہ اثر میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ NCCPL میں بطور چیف آپریٹنگ افسر ، انہوں نے مختلف نمایاں پروڈکٹس میں خدمات اور اصلاحاتی اقدامات جن میں منفرد شناختی نمبر (UIN) ، انسٹیٹیوشن رسک مینجمنٹ سسٹم، مارکیٹ سیٹلمنٹ کی سٹریٹ تھرو پروسیسنگ ، کیپیٹل گین ٹیکس کی ترمیم اور UIN انفارمیشن سسٹم (UIS) اور بیرمی قوت کی مصنوعات (Leverage Products) جیسا کہ مارجن ٹریڈنگ ،مارجن فنانسنگ اور سکیورٹیز کی قرضہ طلبی وقرضہ گیری کے متعارف کروانے میں بطور معاون کردار ادا کیا ۔

جامعہ کراچی سے بیچلر ڈگری کی تکمیل کے بعد ، جناب اکبر صاحب نے ممتاز قومی وبین الاقوامی اداروں سے اکاؤنٹس اور فنانس میں مختلف پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کیں۔ پاکستان ادارہ برائے کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس (FCMA) کے فیلو رُکن ہونے کے علاوہ ازیں اُنہوں نے (CGMA – ACMA) (چارٹرڈ گلوبل مینجمنٹ اکاؤنٹس)کی اہلیت چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس (CIMA-UK) اور چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹینٹ (اونٹیریو۔ CPA ) کینڈا سے رُکنیت حاصل کی ۔

انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سکیورٹیز وایکسچینج کی جانب سے سکیورٹیز مارکیٹ کے نموو فروغ پر سالانہ بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ کی اور ریاست ہائے متحدہ (UK) ، انڈیا ، یورپ اور مشرق بعد کے ممالک میں رسک مینجمنٹ ، کلےئرنگ وسیٹلمنٹ اوربازار سرمایہ کے آپریشن کی نگرانی کے مختلف سینماروں میں شمولیت اختیار کی ۔