محمد جنید شیخھا

محمد جنید شیخھا نے 2006ء میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں جولائی 2011 میں چیف انٹرنل آڈیٹر کا منصب سنبھالنے سے پہلے پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور آپریشن کے شعبے میں کام کیا۔اس کے علاوہ، آپ نے سی ڈی سی کی سی ایس آر کمیٹی میں اور متبادل بزنس کنٹینیویٹی منیجر کے طور پربھی خدمات انجام دیں ہیں ۔

 

آپ یکم جولائی2014 ء سے آئی ٹی مائینڈز لمیٹڈکے سی ای او کے منصب پر فائز ہیں ۔ جناب شیخھا ،انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹیٹس آف پاکستان کے ساتھی رکن ہیں۔آپ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز ،یو ایس اے کے سند یافتہ بھی ہیں۔

 

آپ نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغازکراچی میں پرائس واٹرہاؤس کوپرز کے ساتھ ٹرینی(زیرِ تربیت) چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی حیثیت سے کیا ۔اور بعد میں ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ وابستہ ہو کر اس کےکراچی اور لندن کے دونوں دفاتر میں کام کرنے لگے۔ آپ کمیونٹی کی خدمات سے بھی وابستہ ہیں اور اس وقت انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی)کی جنوبی علاقائی کمیٹی کے منتخب رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں