مینجمنٹ پروفائلز

سی ڈی سی کا بنیادی کام سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کو چلانے اور برقرار رکھنے کا ہے.

زاہد حسین وسنانی

چیف ایگزیکٹو افسر - آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ

زاہد حسین وسنانی

جناب زاہد حسین وسنانی صاحب آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو (CEO) ہیں اور یہ عہدہ انہوں نے دسمبر 2018 ء کو سنبھالا ۔ انہوں نے پروفیشنل افراد کی متنوع ٹیم کا انتظام کیا اور بہترین با صلاحیت افراد کو راغب کرنے کی ذمہ داری قبول کی تاکہ کلائنٹس کو مثالی خدمات فراہم کر سکیں ۔

جناب وسنانی صاحب نے 2006 ء میں سنٹرل ڈپازٹری کمپنی پا کستان (جو کہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے ) کے ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل اور آپریشنز میں شمولیت اختیار کی جہاں اُنہوں نے فنڈ مینجمنٹ سسٹم (FMC) کے فروغ اور اطلاق کے ٹاسک کا آغاز کیا تا کہ ٹرسٹی کے کاروبار کو خود کار بنا یا جا سکے ۔ بعد ازاں انہیں آئی ٹی مائنڈ میں بی پی او (BPO) سروسز کے انتظام کے لئے آپریشنز کے سر براہ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ 2014 ء میں ان کا آئی ٹی مائنڈز میں کمپنی سیکریٹری کے طور پر بھی تقرر کیا گیا تھا ۔

جناب وسنانی صاحب ایک پیشہ ور اکاؤنٹنٹ ہیں جو کہ پا کستان انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے منسلک ہیں وہ پا کستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس کے رُکن بھی ہیں۔ اُنہوں نے KPMG پاکستان سے 2001 ء میں آرٹیکل شپ مکمل کی ۔ جناب وسنانی صاحب میوچل فنڈ انڈسٹری میں وسیع تجربے کے حامل ہیں جس میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنیات میں 5 سالہ تجربہ اور CDC میں کاروباری ٹرسٹی آپریشنز میں 7 سال سے زائد کا تجربہ شامل ہے ۔

CDC میں شمولیت سے قبل،جناب وسنانی صاحب نے KASB فنڈز لمیٹڈ میں بطور سر براہ آپریشنز خدمات انجام دیں اور عارف حبیب انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ساتھ نائب صدر فنانس وآپریشنز خدمات انجام دیں ۔