بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

سید ماجد علی

انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر

سید ماجد علی

سید ماجد علی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ساتھی رکن ہیں جو فیصل بینک لمیٹڈ میں چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس عہدے سے قبل، آپ سعودی پاک کمرشل بینک لمیٹڈ (موجودہ سلک بینک لمیٹڈ) اور ایمریٹس بینک انٹرنیشنل پی جے ایس سی (پاکستان آپریشنز) میں چیف فنانشل آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں پارٹنر کے طورپر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

جناب علی صاحب بینکوں کے انضمام اور تحصیلات (M&A) میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ آپ ایمریٹس بینک انٹرنیشنل پی جے ایس سی (پاکستان آپریشنز) اور سعودی پاک کمرشل بینک لمیٹڈ کی فروخت کی ذمہ دار مرکزی ٹیم کے رکن تھے۔ آپ فیصل بینک لمیٹڈ کی جانب سے RBS پاکستان آپریشنز کی تحصیل اور بعدِ ازاں اس کے انضمام میں فعال طور پر شامل رہے۔ اکاؤنٹنگ اور فنانس کے ساتھ ساتھ، آپ نے حکمتِ عملی، ہیومن ریسورسز اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی بھرپور تجربہ حاصل کیا۔آپ فیصل بینک لمیٹڈ میں اسٹریٹجی ،ٹیکنالوجی اور انتظامی امور کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

آپ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)، اور پاکستان بزنس کونسل کی اکاؤنٹنگ اینڈ ٹیکسیشن کمیٹیز کے رکن ہیں۔ آپ انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن، کراچی کے بھی رکن ہیں۔