مینجمنٹ پروفائلز

سی ڈی سی کا بنیادی کام سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کو چلانے اور برقرار رکھنے کا ہے.

محمد انور گوپلانی

چیف ہیومن ریسورس آفیسر

محمد انور گوپلانی

جناب محمد انور گوپلانی، گزشتہ 30سال سے زائد عرصے سے ہیومن ریسورسز کے شعبے سے منسلک ہیں۔ آپ متعدد معروف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں فلپس الیکٹریکل انڈسٹریز، مرک شارپ اینڈ ڈہوم اور سوئی سدرن گیس کمپنی شامل ہیں۔

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ میں، آپ اگست 2008 سے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کی قیادت کررہے ہیں۔

ّآپ پاکستان سوسائٹی برائے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے لیے اور اس کے علاوہ پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کی اسکالرشپ کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ نے قانون میں بیچلر زکی ڈگری ایس ایم لاء کالج سے اور پولیٹیکل سائنس (علمِ سیاسیات) میں ماسٹرز کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے بالترتیب1987 اور 1989 میں حاصل کی۔ آپ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹریننگ (NILAT)سے ’’لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ویلفیئر‘‘ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی حاصل کر رکھا ہے۔ ٰٓآپ USA, B&W کے سرٹیفا ئیڈ “لیڈینر” اور USA, CAPT کے ایک تسلیم شدہ MBTI پریکٹیشنر بھی ہیں۔ آپ آسٹریلین ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے ایک تسلیم شدہ (سرٹیفائیڈ) پروفیشنل بھی ہیں۔